Wednesday, May 8, 2024

باجوڑ، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،2 گاڑیوں سے بارودی مواد برآمد، 4 ملزم گرفتار

باجوڑ، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،2 گاڑیوں سے بارودی مواد برآمد، 4 ملزم گرفتار
December 25, 2020

مالاکنڈ (92 نیوز) سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ 2 گاڑیوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ بارودی مواد منتقل کرنے والے چار ملزموں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا گیا۔

سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن کی بڑی کارروائی، لوئر دیر سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایس پی، سی ٹی ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم 350 کلو گرام ڈائنامائٹ، 25 کلو گرام بارود، 2 ہزار250  میٹرپرائما کارڈ،200 میٹر سیفٹی فیوز اور 100 ڈیٹونیٹر دو گاڑیوں میں باجوڑ منتقل کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کارروائی کے دوران پکڑے جانے والا بارودی مواد اور چاروں ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کیاگیا۔ ایس پی نے کارروائی کو سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ میں ممکنہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ ملزموں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔