Sunday, September 8, 2024

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 5 شہید

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 5 شہید
September 17, 2017

باجوڑایجنسی (92 نیوز) تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کنارے ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 5 افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں لیویز کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیٹکل تحصیلدار ماموند فواد علی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان کی معاشی ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔