Monday, May 13, 2024

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے سے امن لشکر کے سربراہ ملک یونس جاں بحق

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے سے امن لشکر کے سربراہ ملک یونس جاں بحق
November 3, 2015
باجوڑ ایجنسی (92نیوز) باجوڑایجنسی کی تحصیل سالارزئی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں امن لشکر کا سربراہ جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں امن لشکر کے سربراہ ملک محمد یونس کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ بم حملے میں ملک محمد یونس جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہو گئے۔ ملک محمد یونس کی گاڑی کو گلوشا کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔