Sunday, September 8, 2024

باجوڑ ایجنسی: سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کا9سالہ بیٹا اغوا

باجوڑ ایجنسی: سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کا9سالہ بیٹا اغوا
August 17, 2015
باجوڑ ایجنسی (92نیوز) باجوڑ ایجنسی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور آصف زرداری کے مشیر برائے فاٹا اخونزادہ چٹان کا 9 سالہ بیٹا گھر کے باہر سے اغوا، تلاش شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ ایجنسی میں اخونزادہ چٹان کا بیٹا حسین شاہ سکول جانے کےلئے گھر سے نکلا تو گھر کے باہر سے ہی اغوا کاروں نے اسے گاڑی میں بٹھا لیا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم اغوا کار گھر کے باہر ہی گھات لگائے بیٹھے تھے۔ اغوا کار ایک گاڑی میں سوار تھے۔ پولیس کے مطابق بازیابی کےلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ملزم جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔