Thursday, May 9, 2024

بابوسر ٹاپ پر فباری، روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند

بابوسر ٹاپ پر فباری، روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند
October 19, 2019
مانسہرہ (92 نیوز) بابوسر ٹاپ پر فباری سے روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ مسافروں سے  12 گھنٹے تک سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے ناران اور بابوسر ٹاپ جانے والے راستوں پر برفباری شروع ہو گئی ہے ۔ ناران اور بابوسرٹاپ جانے والے درجنوں سیاح جگہ جگہ پھنس گئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے مگر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی ۔ موسم سرد ہونے کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد بابو سر ٹاپ جارہی تھی مگر انتظامیہ کی نااہلی اور ہمیشہ کی طرح سستی نے آج پھر درجنوں سیاحوں کو مختلف جگہوں پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پھنسا دیا ہے۔ روڈ بند ہونے کو دو گھنٹے گزر گئے ہیں مگر ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی مشینری موقع پر نہیں پہنی ۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی جلکڈ کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ سے چار سیاح جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد انتظامیہ نے 22 گھنٹوں بعد پھنسے سیاحوں کو وہاں سے نکالا تھا ۔