Thursday, May 9, 2024

بابو سر ٹاپ حادثہ، شہید فوجی جوانوں کی چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں نماز جنازہ ادا

بابو سر ٹاپ حادثہ، شہید فوجی جوانوں کی چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں نماز جنازہ ادا
September 23, 2019
راولپنڈی  ( 92 نیوز) بابو سر ٹاپ حادثے میں جاں بحق  ہونے والے فوجی  جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے  مطابق نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران،جاں بحق فوجی جوانوں کے دوست احباب اور  اہل خانہ نے نماز جنازہ  میں شرکت کی ۔ گزشتہ  روز سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے قریب اسکردو سے راولپنڈی جانے والی  مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی  تھی جس میں  پاک فوج کے 10 جوانوں  سمیت 27 افراد  جاں بحق  ہو گئے تھے۔