Saturday, April 27, 2024

بابری مسجد کی شہادت کو ستائیس برس ہو گئے

بابری مسجد کی شہادت کو ستائیس برس ہو گئے
December 6, 2019
 نئی دہلی (92 نیوز) بابری مسجد کی شہادت کو ستائیس برس ہو گئے مگر انصاف ابھی بھی نہیں مل سکا۔ ایودھیا میں چھ دسمبر انیس سو بانوے کو ہندو غنڈوں نے سولہویں صدی کی تاریخی عبادت گاہ کو شہید کردیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے نے مسلمانوں کے زخموں کو پھر سے تازہ کر ڈالا۔ بابری مسجد کی شہادت کے دن کو آج انتہاء پسند ہندو ’شوریا دیواس‘ کے جشن کے طور پر منا رہے ہیں۔ وشوا ہندو پریشد کی جانب سے لوگوں کو غروب آفتاب کے بعد گھروں میں لیمپ روشن کرنے کا کہا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے ایودھیا میں آج پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے ۔ رام کوٹ کے علاقے میں جہاں مسجد کو شہید کیا گیا تھا کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ 10 عارضی جیلیں بھی بنائی گئی ہیں اور 305 لوگوں کو امن وامان کے نام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس وقت بابری مسجد کو انتہا پسند ہندؤں کی جانب سے شہید کیا گیا تھا اُس  وقت کی مرکز میں نرسمہا راؤ کی حکومت اور اترپردیش میں کلیان سنگھ حکومت نے سپریم کورٹ سے بابری مسجد کو بچانے کے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے شہید ہونے دیا تھا ۔