Thursday, March 28, 2024

بابری مسجد کی شہادت کو 28 برس ہو گئے

بابری مسجد کی شہادت کو 28 برس ہو گئے
December 6, 2020

نئی دہلی (92 نیوز) بابری مسجد کی شہادت کو 28 برس ہو گئے، بی جے پی کی سرپرستی میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسجد شہید کرنے کیلئے پورے بھارت میں مہم چلائی تھی ، نفرت انگیز مہم کی قیادت ایڈوانی نے کی، تمام تر ثبوتوں کے باوجود ایڈوانی اور دوسرے ملزموں کو سزا نہ ملی، بھارتی سپریم کورٹ نے مسجد کی زمین بھی ہندوؤں کو دے دی۔

تاریخی بابری مسجد کو انتہا پسند ہندوؤں نے آج کے دن شہید کیا تھا، بی جے پی نے مسجد کو شہید کرنے کیلئے ملک بھر میں مہم چلائی تھی ۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بابری مسجد کی شہادت نام نہاد بڑے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے،بھارت میں مساجد پر ہندوانتہا پسندوں کےحملے بدستور جاری ہیں۔