Friday, May 17, 2024

بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال بیت گئے

بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال بیت گئے
December 6, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بابری مسجد کی شہادت کو 26 سال مکمل ہو گئے مگر ، آج تک انصاف  نہیں مل سکا  جس کے باعث  امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں ۔ اجودھیا میں 6 دسمبر1992 کو ہزاروں شدت پسندوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین بابری مسجد کو شہید کرکے ملک کے آئین اورقانون کوبھی بالائے طاق رکھ دیا تھا ۔ آج سے 26 سال قبل 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو شہید کردیا گیا، جس کے زخم ملت اسلامیہ آج بھی نہیں بھول پائی  ۔ 26 سال گزرجانے کے بعد بھی بابری مسجد اورپوری دنیا کے مسلمان انصاف کیلئے  بھارتی منصفوں کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ، لیکن ابھی تک بابری مسجد کوشہید کرنے والوں کوسزا نہیں دی گئی ۔ساتھ ہی ہندو شدت پسند تنظیموں اوربابری مسجد شہید کرنے والے لیڈران کے حوصلے  بھی بلند ہیں ۔ بابری مسجد کی 26 ویں برسی پر دارالحکومت دہلی میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے یوم سیاہ کےطورپرمنانے کا اعلان کیاگیا  ہے ،  وہیں ہندو شدت پسند تنظیمیں وشوا ہندو پریشد اوربجرنگ دل یوم شجاعت کے طورپرمناکرمسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرتی ہیں۔ بھارتی حکومت  نے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے ایودھیا میں سکیورٹی سخت کردی ہے ،۔ جس وقت بابری مسجد کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شہید کیا گیا تھا اُس  وقت کی مرکز میں نرسمہا راو کی حکومت اوراترپردیش میں کلیان سنگھ حکومت نے خاموش تماشائی بن کر سپریم کورٹ سے بابری مسجد کو بچانے کے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے شہید ہونے دیا ۔