Friday, May 17, 2024

بابری مسجد تنازع کیس ، بھارتی سپریم کورٹ کا 6 اگست سے روزانہ سماعت کا اعلان

بابری مسجد تنازع کیس ، بھارتی سپریم کورٹ کا 6 اگست سے روزانہ سماعت کا اعلان
August 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بابری مسجد تنازع کیس میں ثالثی پینل بھی ناکام ہو گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 6 اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا اعلان کر دیا۔ ہندو انتہا پسندی کا شکار تاریخی بابری مسجد کا تنازع حل نہ ہو پایا۔ ایپکس کورٹ کے بنائے ثالثی پینل کی ناکامی کے بعد بھارتی سپریم  کورٹ نےکیس  کو 6 اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کا کہنا تھا کہ پینل کسی بھی طرح کی ثالثی میں ناکام رہا ہے۔ اس لیے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننا ہو گا۔ ثالثی پینل نے رپورٹ سیل بند لفافے میں گذشتہ روز جمع کرائی تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے تنازع کے حل کیلئے 8 مارچ کو ثالثی پینل بنایا تھا۔ تین رکنی پینل نےکارروائی کا آغاز 15 مارچ کو فیض آباد سے کیا تھا۔ پینل خلیف اللہ، سری سری راوی شنکر اور سینئر ایڈووکیٹ سری رام  پانچو پر مشتمل تھا۔ سپریم کورٹ نے پینل کی کارروائی کی میڈیا کوریج پربھی پابندی عائد کر دی تھی۔