Monday, May 6, 2024

بابرسلیم سواتی، وسیم بادوزئی اور ڈاکٹر سمیرا شمس بھی وائرس کا شکار

بابرسلیم سواتی، وسیم بادوزئی اور ڈاکٹر سمیرا شمس بھی وائرس کا شکار
June 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی سیاستدان مسلسل کورونا کے نشانے پرآگئی، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بابرسلیم سواتی، وسیم خان بادوزئی اور ڈاکٹر سمیرا شمس بھی وائرس کا شکار ہوگئے۔ وسیم خان بادوزئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی، وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر گھر میں قرنطینہ ہو گئی ہوں۔