Saturday, April 20, 2024

بابربٹ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، پولیس نے مرکزی ملزم عاطف اورعاطی جٹ کو گرفتارکر لیا

بابربٹ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، پولیس نے مرکزی ملزم عاطف اورعاطی جٹ کو گرفتارکر لیا
March 20, 2017
  لاہور(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے مرکزی ملزم عاطف جٹ عرف عاطی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقے مناواں میں چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کو ملزموں نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد مقتول کے بھائی نے ملزم عاطف جٹ عرف عاطی کو مرکزی ملزموں میں نامزد کیا تھا اور پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کو بھی ملزم قرار دیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔ لاہور پولیس نے ایک روز قبل دو ملزمان کو گرفتار کیاتھا جن کی نشان دہی پر پولیس نے چھاپہ مار کر پاکپتن سے مرکزی ملزم عاطف عرف عاطی کو گرفتار کر لیا ہے مقتول بابر بٹ کے لواحقین ایس ایچ او مناواں کو بھی قتل کے مقدمے میں نامزد کرنا چاہتے تھے لیکن کچھ پولیس افسران کی مداخلت پر مقدمے کے اندراج کے لیے دی جانے والی درخواست سے ایس ایچ او مناواں کا نام نکال دیا گیا تھا۔