Friday, May 17, 2024

 بابراعوان کی انتخابی مقدمہ میں عدم پیشی پر جرمانہ

 بابراعوان  کی  انتخابی مقدمہ میں عدم پیشی پر جرمانہ
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے بابر اعوان کو انتخابی مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا عدالت نے کہا کہ اگر وہ اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ان کے موکل کے مقدمہ پر یکطرفہ کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان عدالت میں حاضر نہ ہوسکے ، جس پر ان کے معاون وکیل نے،عدالت کو بتایا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے غیر حاضر ہیں نئی تاریخ دی جائے غیر حاضری پر جسٹس ثاقب نثار نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ بڑی عدالت ہے یا ہائی کورٹ، عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل بابر اعوان پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔