Tuesday, April 23, 2024

بابراعظم لیجنڈ کرکٹر ویوین رچرڈز کے ہم پلہ بن گئے

بابراعظم لیجنڈ کرکٹر ویوین رچرڈز کے ہم پلہ بن گئے
January 19, 2017
پرتھ (92نیوز)بابر اعظم تیز ترین ہزار رنز بنانےوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئےاکیس میچوں میں ایک  ہزار رنز بنا کر سرویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کردیا۔ نوجوان بلے باز نے  ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے چوراسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ تفصیلات کےمطابق بابر اعظم  لیجنڈکرکٹرویوین رچرڈزکےہم پلہ بن  گئے ون ڈے میں  پاکستان کی جانب سے تیز ترین ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ،آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بابر اعظم  کو  تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے سنتالیس رنز درکار تھے۔ نوجوان بلے باز نے چوراسی رنز کی اننگز کھیل کرنہ صرف  آسٹریلیا میں اپنی پہلی ففٹی بنائی بلکہ ویوین رچرڈز، کیون پیٹرسن جیسے کھلاڑیوں کےساتھ اپنا نام لکھوا لیا۔ بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں  تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں ۔ ان سے پہلےویسٹ انڈیز کے سرویوین رچرڈز، انگلینڈ کے جوناتھن  ٹراٹ، کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقاکے کوئنٹن ڈی کاک  نے بھی اکیس میچوں میں ہزار رنز مکمل کئےتھے۔ آئی سی سی نے  تیزترین ہزار رنز بنانے کا اعزاز  حاصل کرنے پر بابر اعظم کومبارک باد دی ہے۔