Thursday, May 2, 2024

بابراعظم تیزترین دوہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بلے باز

بابراعظم تیزترین دوہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بلے باز
September 16, 2018
دبئی ( 92 نیوز) پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے میں 2000رنز مکمل کر لیے  ہیں ، اسٹار بلے باز تیز ترین  دو ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ بابراعظم 45 اننگز میں دو ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی  بلے ہیں۔ اسٹار بلے باز نے 45اننگز کھیل کر سنگ میل عبور کیا،اس سے پہلے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر ظہیر عباس نے بھی 45اننگز کھیل کر دو ہزار رنز بنائے تھے ۔ انگلینڈ کے اسٹار بلے باز نے کیون پیٹر سن نے بھی 45اننگز میں 2000رنز بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ ون ڈے میں تیز ترین دو ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے ،جنہوں نے 40اننگز کھیل کر دو ہزار رنز بنائے۔