Thursday, April 25, 2024

بابر غوری لوٹ مار کرکے امریکا میں اربوں روپے کی جائیداد بنائی: عامر خان

بابر غوری لوٹ مار کرکے امریکا میں اربوں روپے کی جائیداد بنائی: عامر خان
March 19, 2017
    کراچی ( 92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے لندن کے رہنماؤں پر تنقید کی بارش کردی ، انہوں نے کہا کہ بابر غوری لوٹ مار کرکے امریکا میں اربوں روپے کی جائیداد بنائی ۔ کارکنوں کی ضمانت کے لیے پیسے کیوں نہیں بھیجتے انہوں نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی بھی خوب خبرلی ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر باقی رہنماؤں نے تو حکومت کی خبر لی مگر عامر خان  لندن والوں کے پول کھولتے رہے  انہوں نے واسع جلیل ، مصطفیٰ عزیز آبادی اور دیگر کو چمچہ بریگیڈ قرار دیا  بابرغوری سے سوال کیا کہ  کیا امریکا میں جائیداد ان کو ترکے میں ملی تھی ۔ انہوں نے سابق گورنر سندھ کو بھی نہ بخشا  کہنے لگے یہ ایم کیو ایم ہی تھی ، جس کی بدولت وہ چودہ برس گورنر رہے ۔ انہوں نے  کہا کہ چمچہ گیربریگیڈ اپنے مفاد ملک کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے ۔ اگر ان میں ہمت ہے تو پاکستان آکرنعرے لگا کر دکھائیں ۔