Friday, April 19, 2024

بابر غوری ،شمیم صدیقی ،امبر خان اور ڈاکٹر ندیم متحدہ سے علیحدہ ہو گئے

بابر غوری ،شمیم صدیقی ،امبر خان اور ڈاکٹر ندیم متحدہ سے علیحدہ ہو گئے
December 10, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ قومی موومنٹ لندن کو ایک دن میں چاربڑےجھٹکے لگ گئے ۔ بابرغوری، شمیم صدیقی، امبر خان اور ڈاکٹر ندیم پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ۔ بابرغوری نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کاموقف پہلے غلط لگتا تھا مگر اب درست لگتا ہے ۔
چاروں رہنما طویل عرصے سے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔
بابرغوری نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایم کیو ایم صرف ایک ہے جولندن میں ہے اوراسی سے استعفی دیاہے۔
بابرغوری نے مستقبل کے اشارے دیتے ہوئے کہاکہ پہلے پی ایس پی کا موقف غلط لگتا تھا اب ٹھیک لگتاہے۔ یہ بھی کہاکہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا اتحاد ہوجاتا تو اچھی بات تھی۔
شمیم صدیقی کا کہنا تھا کہ لندن قیادت کی جانب جو زبان استعمال کی جارہی تھی وہ مناسب نہیں تھی۔
متحدہ بانی کی پولیٹیکل ایڈوائزر امبرخان اور قریبی ساتھی ڈاکٹرندیم نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دےدیا۔