Wednesday, April 24, 2024

بابر بٹ کا قتل ،تھانہ مناواں میں قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ،عاطف بٹ اورعرفان جٹ مرکزی ملزم قرار

بابر بٹ کا قتل ،تھانہ مناواں میں قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ،عاطف بٹ اورعرفان جٹ مرکزی ملزم قرار
March 13, 2017
لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بابرسہیل بٹ کونامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  فائرنگ کر کےقتل کر دیا تھانہ مناواں میں قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ان کے گارڈز عاطف بٹ اورعرفان جٹ کو مرکزی ملزمان نامزدکیاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کو اتوار کی رات نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے منتقل کر دیا تھا۔ ابتدایی پوسٹ مار ٹم رپورٹ کے مطابق بابر سہیل بٹ کے جسم پر 24 گولیوں کے نشان پائے گئے8 گولیاں جسم سے آر پار ہو گئیں جبکہ 6 جسم کے مختلف حصوں سے چھو کرگزریں.ابتدائی رپورٹ کے مطابق بابر بٹ کے جسم سے دو گولیوں کے خول  بھی نکالے گئے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد  میت کو ورثا کے حوالے کر دیاگیا۔ بابر سہیل بٹ کے پسماندگان میں تین بیٹے ایک بیٹی اوربیوہ ہیں ان کی شریف پورہ قبرستان میں نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کر دیا گیا ۔ بابر بٹ کے قتل کے بعد پیپلزپارٹی نے لاہورمیں ہونے والی تمام سرگرمیاں ترک کردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق آج پیپلز پارٹی کے اجلاس میں بابرسہیل بٹ کو اہم عہدہ  ملنے کاامکان تھا۔