Thursday, May 9, 2024

بابر بن عطاء سے استعفیٰ لیا گیا تھا ،ذرائع

بابر بن عطاء سے استعفیٰ لیا گیا تھا ،ذرائع
October 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء  کےاستعفے کا معاملے میں نیا موڑ آگیا ،  بابر بن عطا نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ۔ بابر بن عطا نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے، ذرائع کےمطابق  بابر بن عطا نے عہدے کا غلط استعمال کیا، بڑی بے ضابطگیوں میں ملوث پائے گے۔ ان کے خلاف خفیہ رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوئی  ،  چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے بھی وزیراعظم کو خصوصی رپورٹس پیش کیں ، جس پرانھیں وزیراعظم آفس بلاکر 12 گھنٹوں کے اندر اندر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ بابر بن عطا نے وزیراعظم آفس اور حکومتی عہدے کا ناجائز استعمال کیا ، پولیو مہم کو مصنوعی طور پر جان بوجھ کرطوالت دی  ،  پولیو کیسز سے متعلق غلط اور بے بنیاد رپورٹس جاری کی گئیں ،  پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کا  ریٹ 2 لاکھ سے 25 لاکھ تک پہنچ گیا ۔ سندھ بلوچستان اور پنجاب کو مکمل نظر انداز کیا خیبر پختونخواہ میں مرضی کے ڈی ایچ اوز کی تعیناتی کے لئے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا ،   قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پر ذاتی تشہیر کی گئی۔ سوشل میڈیا ٹیم میں دوست اور رشتہ داروں کو بھاری تنخواہوں پررکھا ،عالمی ڈونرز کے اداروں میں ذاتی فائدے کے لئے لابنگ بھی کی ۔