Friday, April 19, 2024

تین گھنٹے میں دھرنا ختم نہ ہوا البتہ تین دن ملک بند رہا، بابر اعوان

تین گھنٹے میں دھرنا ختم نہ ہوا البتہ تین دن ملک بند رہا، بابر اعوان
November 30, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر چڑھائی کر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا تھا تین گھنٹے میں دھرنے والوں کو اڑا کے رکھ دوں گا مگر اس نے تین دن تک ملک بند رکھا۔
بابر اعوان نے کہا کہ وزیر داخلہ کے مطابق دھرنے میں اسلحہ ہے لیکن وہاں سے اینٹ اور ڈنڈے کے علاوہ اور کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک کے وزیر داخلہ ہیں۔ ان کو فوری طور پر استعفی دینا چاہئے۔