Thursday, May 9, 2024

بابر اعوان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بابر اعوان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
April 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وزیراعظم نے بابر اعوان کو بامعنی قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان  نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التواء قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی، وزارت کے سیکرٹری کی جانب سے زیر التواء بلز اور حکومتی فیصلوں کو فعال بنانے پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے 35 بل رکے ہوئے ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹیوں میں 8 اہم  قانون سازی کے بل زیر التواء ہیں۔ ذرائع کے مطابق  بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لئے اہم رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے ، کل وزیراعظم عمران خان کو بھی اہم معاملات پر بریفنگ دی جائیگی۔