Friday, May 10, 2024

بابر اعوان سے علی امین کی ملاقات، فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق

بابر اعوان سے علی امین کی ملاقات، فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق
October 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے وفاقی وزیر کشمیر  و گلگت بلتستان  علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی ، ملاقات میں  مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور   نے ڈاکٹر بابر اعوان  سے ملاقات کی ، ملاقات میں  وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے  میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں  مولانا فضل الرحمان کے خلاف  قانونی چورہ جوئی پر گفتگو  کی گئی ، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور مولانا  فضل الرحمان کے خلاف قانونی نکات پر کل ایک مفصل پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔