Sunday, May 12, 2024

بابر اعظم کیلنڈر ائیر میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانیوالے پاکستانی

بابر اعظم کیلنڈر ائیر میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانیوالے پاکستانی
October 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستانی کرکٹ کے ہونہار سپوت بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ،انہوں نے رواں سال پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچوں میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ،انہوں نے ویرات کوہلی کا بھی ایک ریکارڈ توڑا۔ نوجوان بلے باز بابر اعظم کی  سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کیلنڈر ائیر میں تیز رفتار  ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیا۔  انہوں نے یہ کارنامہ محض 19اننگز کھیل کر سرانجام دیا۔

بابر اور شنواری لنکا پر بھاری

بابر اعظم 2013  کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے  پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ، بابر اعظم سے قبل مصباح الحق ،  محمد حفیظ ،  یونس خان ، محمد یوسف ،  انضمام الحق ، اعجاز احمد ، عامر سہیل ، سعید انور  اور جاوید میانداد  بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں ۔

بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے ‏

گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ بھی توڑا ۔انہوں نے 71 اننگز کھیل کر اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری بھی بنائی  جبکہ ویرات کوہلی نے 82 ویں اننگز میں 11 سنچریاں بنائی تھیں۔