Thursday, May 9, 2024

بابر اعظم کی سمر سیٹ کاؤنٹی کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ، سنچری جڑ دی

بابر اعظم کی سمر سیٹ کاؤنٹی کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ، سنچری جڑ دی
September 17, 2020
کاڈیف (92 نیوز) بابر اعظم کی سمر سیٹ کاؤنٹی کلب کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ، قومی کرکٹر نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی شاندار اننگز جڑ دی، بابر اعظم کی سنچری کی بدولت سمر سیٹ نے  گلیمرگن کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کی کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم، قومی بلے باز نے ایک بار پھر اپنی دھاک بٹھا دی۔ بابر اعظم نے سمر سیٹ کی طرف سے شاندار سنچری اسکور کی، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم نے62 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، بابر اعظم کی اننگز میں پانچ چھکے اور نو چوکے شامل ہیں۔ بابر اعظم نے گلیمر گن کیخلاف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بھی مکمل کر لیے، سمرسیٹ نے گلمیر گن کو 66 رنز سے شکست دی۔