Thursday, March 28, 2024

بابر اعظم ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے

بابر اعظم ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے
February 8, 2021

لاہور (92 نیوز) بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے۔

فارمیٹ کوئی بھی ہو، مقابل کوئی بھی ہو یا ہو کوئی بھی میدان بابر اعظم ایک کے بعد ایک اعزاز اپنے نام کرتے جارہے ہیں ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بطور کپتان میدان میں اُترے تو ڈیبیو ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے۔

اس سے قبل فضل محمود نے ویسٹ انڈیز کو 1959ء میں ہرا کر پہلے ٹیسٹ ڈیبیو کپتان کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

مشتاق محمد 1976ء میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر دوسرے ٹیسٹ ڈیبیو کپتان بنے۔ جاوید میاںداد نے ٹیسٹ کپتان کے طور پر 1980ء میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

سلیم ملک 1994ء میں نیوز ی لینڈ کو ہرا کر ڈیبیو کپتان بنے تھے۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پانچوں پاکستانی کپتانوں کی تصاویر شئیر کی ہیں۔