Saturday, April 20, 2024

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں  ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں  ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
February 11, 2020
دبئی ( 92 نیوز) پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا، بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل ہو گئےْ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز دو درجے ترقی کے بعد ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر آ گئے، بابر  نے بنگلہ دیش کیخلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 143رنز کی اننگز کھیلی  تھی۔ بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ  اور تیسرے  پر آسٹریلیا کے ہی لبوشین براجمان ہیں۔ باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور نیوزی لینڈ کے نیل وگنر کا  دوسرا نمبر ہے،ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔ آئی سی سی کی ٹیم رینکنگ میں بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،پاکستان بدستور ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔