Friday, April 19, 2024

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2000رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2000رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
April 25, 2021

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اوراعزاز چھین لیا،بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین دوہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کنگ بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ریکارڈز کے پیچھے پڑگئے، ویرات کوہلی کو پچھاڑ کر پاکستانی نوجوان کپتان ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2ہزاررنز بنانے والے بلے باز بن گئے ۔

بابر اعظم نے زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری اسکور کرکے اعزازاپنے نام کیا، بابر اعظم نے صرف 52اننگز میں یہ ریکارڈبنایا جبکہ ویرات کوہلی نے 56اننگز میں دو ہزار رنز بنائے تھے ۔

بابر اعظم نے گزشتہ ہفتے ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن بھی چھینی تھی ،،اس سے قبل بابر اعظم ویرات کوہلی کا ون ڈے میں سب سے کم اننگز میں 11سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔