Friday, May 10, 2024

بابر اعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے

بابر اعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے
December 16, 2019
دبئی ( 92 نیوز) پاکستانی بلے باز بابر اعظم  کو شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا ، ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی ٹاپ  ٹین بلے بازوں  میں شامل ہو گئے۔ آئی سی سی کی  نئی  ٹیسٹ رینکنگ میں  بابر اعظم چار درجے ترقی پاکر 13ویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں  ،  بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف  ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں اور سری لنکا کیخلاف   راولپنڈی  ٹیسٹ میں بھی  سنچری اسکور کی۔ نئی رینکنگ میں  بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی پہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیوا اسمتھ کی دوسری پوزیشن ہے۔ باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور جنوبی افریقہ کے کیگسو رباڈا کا دوسرا نمبر ہے،ٹاپ ٹین  باؤلرزمیں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں۔