Monday, May 20, 2024

بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد

بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد
December 30, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد ہوگئے۔

آئی سی سی نے ون ڈے کے 4 پلیئر آف دی ایئر نامزد کردیئے، کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کے ساتھ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جانمن میلان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ شامل ہیں۔

بابر اعظم نے سال 2021 میں 6 ون ڈے میچ کھیل کر 67.5 کی اوسط سے 405 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اس سال اپنے کیرئیر کی بہترین اننگ بھی کھیلی، انہوں نے انگلینڈ کے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں 158 رنز بنائے۔

بابراعظم نے 158 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کی جانب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر جگہ بنائی۔

کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے اب تک اپنے ون ڈے کیرئیر کے 83 میچز کی 81 اننگز میں 56.92 کی اوسط سے 3985 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 89.57 ہے۔