Wednesday, May 8, 2024

بابر اعظم ون ڈے  میں تیز ترین 3000 رنز بنانیوالے دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے

بابر اعظم ون ڈے  میں تیز ترین 3000 رنز بنانیوالے دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے
June 27, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) بابر اعظم نے اپنی کلاس ثابت کر دی ، نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل شکست سنچری سے  ون ڈے میں تیز ترین تین ہزار رنز بنانےوالے دنیا کےدوسرے بلے باز بن گئے ۔ نوجوان بلے باز نے کیرئیر کا دسواں سیکڑہ داغا،سنچری وطن کے نام کر دی ، ورلڈ کپ میں 333مجموعی رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے۔ بابر اعظم نے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا،گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروک کھیلے ، نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے  کیرئیر کی دسویں سنچری اسکور کی۔ ٹیم کیلئے ڈو آر ڈائی  میچ میں بابر اعظم کریز پر آئے تو ان کے کندھے پر  کافی ذمہ داری تھی،بابر اعظم نے یہ ذمہ داری عمدگی سے نبھائی اور 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں کیوی باؤلرز کو  گیارہ چوکے جڑے۔ فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کے ہیرو قرار پائے،گفتگو میں کہا  وکٹ مشکل اور سلو تھا، پورے پچاس اوور کھیلنا ان کا مشن تھا۔ بابر اعظم ورلڈ کپ میں 333مجموعی رنز کے ساتھ بلے بازوں کی فہرست میں  چھٹے نمبر پر آ گئے  ہیں،  نوجوان بلے باز نے اپنی عمدہ کارکردگی سے  ناقدین کو بھی چپ کرادیا،سوشل میڈیا پر بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کو خاصا سراہا جارہا ہے۔