Friday, March 29, 2024

بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کی خطرناک جوڑی قرار

بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کی خطرناک جوڑی قرار
October 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ریکارڈ ساز بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان کی خطرناک جوڑی قرار دیدی گئی۔

سب کی نظریں قومی ٹیم کی طوفانی اننگز کھیلنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان پر لگی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل بھارتی میڈیا بھی بابراعظم اور محمد رضوان سے خوفزدہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی اوپننگ جوڑی کو ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

ورلڈ کپ میں ٹیم کی توقعات کا بوجھ بابراعظم اور محمد رضوان کے کندھوں پر ہوگا، دونوں بلے باز رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین پئیرز میں شامل ہیں۔

بابر اور رضوان نے 57 کی اوسط سے 13 میچوں میں 736 رنز بنا رکھے ہیں، انفرادی طور پر بھی بابر اور رضوان کی کارکردگی حیران کن رہی۔

شائقین کرکٹ کو بھی 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا بیتابی سے انتظار ہے۔