Wednesday, April 24, 2024

بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کردینگے

بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کردینگے
August 21, 2020
لاہور (92 نیوز) بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ 17 رکنی اسکواڈ شارٹ لسٹ کرلیا گیا، سرفراز، شعیب، حفیظ، وہاب، عامر جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نوجوان اسٹار بلے باز بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، قومی ٹیم کو سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ ، فخر زمان، محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ عماد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد، محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں، نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف بھی سیریز میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کا پول بڑا رکھا ہے، شائقین کو ٹف سیریز دیکھنے کو ملے گی۔ پاک انگلینڈ پہلا ٹی 20 میچ 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا، تینوں میچ اولڈٹریفورڈ مانچسٹر میں منعقد ہوں گے، انگلینڈ کے 14 رکنی ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت این مورگن کریں گے۔