Thursday, March 28, 2024

باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے سکھ یاتری واپس بھارت روانہ  ہوگئے

باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے سکھ یاتری واپس بھارت روانہ  ہوگئے
November 29, 2015
  لاہور(92نیوز)بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے سکھ یاتری واپس بھارت روانہ ہو گئے۔ یاتریوں نے میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا کی انتہا پسند کارروائیاں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے پانچ سو سنتالیسویں جنم د ن کی مناسبت سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد 3 ہزار سے زائد سکھ یاتری بھارت روانہ ہوگئے۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کو جتنا پیار ملا وہ انہیں بھارت میں بھی نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند کارروائیاں بند ہونی چائیےتاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آسکے۔ سکھ یاتریوں کی بھارت روانگی کے موقع پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے پانچ سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔