Friday, April 26, 2024

بابالاڈلہ  کی لیاری میں  موجودگی کی اطلاع پر  پولیس میں ہل چل مچ گئی

بابالاڈلہ  کی لیاری میں  موجودگی کی اطلاع پر  پولیس میں ہل چل مچ گئی
May 11, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں  گینگ وار  کا سرکردہ رکن  بابالاڈلہ  کی لیاری میں  موجودگی کی اطلاع پر  پولیس میں ہل چل مچ گئی۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری گینگ وار کا اہم رکن بابا لاڈلہ جو لیاری میں آپریشن کے بعد سے روپوش ہو گیا تھا وہ دوبارہ لیاری پہنچ گیا ہے۔ انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق بابا لاڈلہ بھیس بدل کر لیاری پہنچا ہے اس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس میں ہل چل مچ گئی ہےاور  لیاری میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بڑھادیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اطلاع کے بعد بابا لاڈلہ کی گرفتاری کے لیئے اس کے  اڈے اور دیگر مقامات پر پولیس کے تابڑتوڑ چھاپےمارے جا رہے ہیں پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی  جاوید ناگوری پر حملے میں بھی بابالاڈلہ اور اس کے ساتھی ملوث ہیں ۔