Friday, May 17, 2024

بابائے قوم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

بابائے قوم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
December 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) بابائے قوم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد تقریب  میں بطور مہمان خصوصی  شریک ہوئے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارقائد پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر  مسلح افواج  نے  بھی  بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے قوم کی حقیقی کامیابی قائد کے امن و خوشحال پاکستان کے وژن میں پنہاں ہے۔ اتحاد ایمان نظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر  پاک فضائیہ نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے  شعبہ تعلقات عامہ نے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم  کا اجرا کیا ۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق دستاویزی فلم میں قائداعظم کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بطور امید اجاگر کیا گیا ہے۔