Thursday, March 28, 2024

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا ایک سو پنتالیسواں یومِ پیدائش ، مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا ایک سو پنتالیسواں یومِ پیدائش ، مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
December 25, 2020

کراچی (92 نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔ مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں اعلی فوجی اور سول حکام شریک ہوئے۔ پاک آرمی کاکول اکیڈمی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مزارقائد پر پھول چڑھائے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی مزارقائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

تقریب کے شرکا نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔