Thursday, April 18, 2024

بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات پر سکھ برادری نے مذہبی رسومات ادا کیں

بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات پر سکھ برادری نے مذہبی رسومات ادا کیں
November 29, 2020

متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سکھ یاتریوں کے لئے قیام و طِعام، لنگر اور سیکیورٹی کےانتظامات کئے ہیں۔

سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے محکمہ صحت، نیشنل بینک، پاکستان پوسٹ، پی ٹی سی ایل، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں نے اپنے اپنے سٹالز لگا رکھے ہیں۔ سکھ یاتریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے شکایات سیل بھی بنایا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے گوردوارہ جنم استھان میں اضافی انتظامات کئے ہیں۔

گوردوارہ جنم استھان میں سکھ یاتریوں کے لئے دس بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال بھی بنایا گیا ہے۔ یاتریوں کی سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔