Friday, May 17, 2024

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں 1200 کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان بھجوانے کا عندیہ

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں 1200 کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان بھجوانے کا عندیہ
November 24, 2020

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے کی۔ اجلاس میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردارستونت سنگھ، سیکرٹری جنرل سردار امیر سنگھ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شیراءنز محمد طارق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس بھی شریک ہوئے۔

 ایڈیشنل سیکرٹری محمد طارق نے پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی کے اجلاس بھارت کی جانب سے آج صبح گورو نانک دیو جی کے 551 ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کے لیے 1200 کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان بھجوانے کا عندیہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تقریبا 600 یاتریوں کے ناموں کی فہرست کچھ دیر قبل پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کو موصول ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے مابین طے شدہ پروتوکول کے تحت 3000 سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے 1200 کے قریب سکھ یاتری پاکستان بھجوانے کے بعد پہلی فہرست بھجوا دی گئی، دوسری کل بدھ کو موصول ہونے کی توقع ہے۔ کوویڈ 19 کی ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پاکستانی سکھ مذہب کے پیروکاروں کو بچوں، بوڑھے اور بیمار شہریوں کو جنم دن تقریبات میں نہ لانے کی درخواست کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی شہریوں میں سے پاکستان صرف وہی اسکیں گے، جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہو گی۔