Friday, April 19, 2024

بابا گورو نانک کی سالگرہ ،فیصل آباد میں بھی نیزہ بازی کا میدان سج گیا

بابا گورو نانک کی سالگرہ ،فیصل آباد میں بھی نیزہ بازی کا میدان سج گیا
November 3, 2019
فیصل آباد (92 نیوز )سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ کے سلسلے میں فیصل آباد نے میزبانی کا وکھرا اسٹائل اپنایا ، نیزہ بازی کا میدان سجا کر سکھ یاتریوں کو جی آیاں نوں کہا گیا۔ بابا گورو نانک  دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد شروع ہو چکی ہے ، سکھ جتھوں کو ویلکم  کہنے کے لیے فیصل آباد کیبل ایسوسی ایشن نے زرعی یونیورسٹی میں نیزہ بازی کا میدان سجایا۔ نو نومبر کو بابا گورونانک کے جنم دن پر سکھ برادری انتہائی پرجوش ہے ، کلہ پہ کلہ اکھاڑتے شاہ سواروں کے کمال کھیل نے میلہ لوٹ لیا ۔ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی خوشی مں سجائے جانے والے میلے نے ثقافتی رنگ بھرے تو سکھ یاتری بھی دھنے واد کہتے ہوئے واری واری گئے۔