Thursday, April 25, 2024

بابا گورو نانک کا پانچ سو پچاس واں جنم دن، آج کرتار پور میں راہداری کا افتتاح ہو گا

بابا گورو نانک کا پانچ سو پچاس واں جنم دن، آج کرتار پور میں راہداری کا افتتاح ہو گا
November 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) بابا گورو نانک کے پانچ سو پچاس وایں جنم دن پر آج کرتار پور میں راہداری کا افتتاح ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان پروقار تقریب میں بھارتی بارڈر سے سکھوں کے مقدس مقام تک کوریڈور کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب میں موجود ہیں۔ [caption id="attachment_249105" align="alignnone" width="616"]نوجوت نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور اسلام آباد ویب ڈیسک وزیر اعظم عمران خان سینیٹر فیصل جاوید نوجوت سنگھ سدھو کی کرتار پور منصوبہ کے افتتاح میں شرکت کی یقین دہانی[/caption] نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آج کرتارپورراہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت ملنے سے آگاہ کیا۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل چکی ہے، وہ کرتار پور راہداری سے تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب سے خطاب کی خصوصی دعوت بھی دی جائے گی۔ وہ افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تیار اور پرجوش ہیں۔ کرتارپور راہداری منصوبہ افتتاح کیلئے تیار ہے۔ زیرو پوائنٹ پر تعمیر ٹرمینل پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ ریکارڈ مدت میں راہداری مکمل کرنے پر وزیراعظم نے حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔ کرتارپور گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ میں اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کرتارپور صاحب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ کرتارپور راہداری کو آج سکھ برادری کیلئے کھول دیا جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہو گا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔