Saturday, April 20, 2024

بابا گورو نانک دیو جی کے 551 ویں جنم دن پر وزیر اعظم کی سکھ برادری کومبارکباد

بابا گورو نانک دیو جی کے 551 ویں جنم دن پر وزیر اعظم کی سکھ برادری کومبارکباد
November 30, 2020

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ننکانہ صاحب اور کرتار پور  سکھ برادری کے مقدس مقامات ہیں ،  سکھ برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مقدس مقامات کی حفاظت کریں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ مقامات سکھ برادری کے لئے مسلمانوں کے مکہ مدینہ کی طرح ہیں اور ہر مسلمان جانتا ہے کہ مکہ مدینہ کی ان کے دلوں میں کیا اہمیت ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کو مکمل بحال کر دیا ہے ، چاہتے ہیں کہ سکھ برادری کو  تمام سہولیات میسر آسکیں ، پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو حقوق فراہم کرنا ترجیح ہے ۔ گورو دوارہ، مندر، چرچ  اور گندھارا تہذیب کی حفاظت کریں گے ۔ اقلیتوں کے مقدس مقامات کو محفوظ رکھنا حکومت کی پالیسی ہے ۔