Thursday, March 28, 2024

بابا گرونانک کا جنم دن ، بھارت سے پہلی ٹرین سکھ یاتریوں کو لے کر واہگہ اسٹیشن پہنچ گئی

بابا گرونانک کا جنم دن ، بھارت سے پہلی ٹرین سکھ یاتریوں کو لے کر واہگہ اسٹیشن پہنچ گئی
November 21, 2018
لاہور (92 نیوز) بابا گرونانک دیو جی کے 549ویں جنم دن میں شرکت کے لیے بھارت سے پہلی ٹرین سکھ یاتریوں کو لیکر واہگہ اسٹیشن پہنچ گئی۔ بارڈر پر پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا۔ بابا گرونانک دیوجی کے 549 جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 3800 کے سکھ یاتری واہگہ اسٹیشن پہنچ گئے۔ چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ احسان طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آج پوری سکھ قوم کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتا ہوں اور پاکستان آنے والے تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں انکا کہنا تھا کہ  دین اسلام تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق دیتا ہے۔ سکھ جتھ لیڈر سردار امرجیت سنگھ نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ دو مرتبہ پہلے بھی پاکستان آ چکا ہوں پاکستان کے لوگ ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔ سکھ یاتری دس روز تک پاکستان میں قیام کریں گے جبکہ مرکزی تقریب گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جمعہ کے روز ہوگی۔