Thursday, May 2, 2024

بابا فریدالدین ؒ کاعرس مبارک جاری،بہشتی دروازے کی قفل کشائی کردی گئی

بابا فریدالدین ؒ کاعرس مبارک جاری،بہشتی دروازے کی قفل کشائی کردی گئی
September 16, 2018
پاکپتن ( 92 نیوز) برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ شیخ العالم حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے 776ویں عرس مبارک کی تقاریب پاکپتن شریف میں جاری ہیں، سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کردی، عقیدت مند جوق درجوق حاضر ہو رہے ہیں۔ برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ شیخ العالم حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے 776 ویں 15 روزہ عرس مبارک کی تقاریب پاکپتن شریف میں جاری ہیں ۔ شجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کردی ۔  اس موقع پر دیگر درگاہوں کے سجادہ نشین اور علمائے کرام سمیت عقیدتمندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عرس مبارک کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری احاطہ دربار کے اندر اور اطراف میں تعینات ہے۔ زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد دربارشریف کی حدود میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ پنجابی زبان کے پہلے شاعر ہیں ، آپؒ بارھویں صدی کے عظیم مسلمان مبلغ اور صوفی بزرگ ہیں ۔  آپؒ کو قرون وسطیٰ کے سب سے ممتاز اور قابل احترام صوفیا میں سے ایک کہا گیا ہے۔