Friday, March 29, 2024

باب دوستی کی بندش کو بارہواں روز‘ تاجروں کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا

باب دوستی کی بندش کو بارہواں روز‘ تاجروں کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا
August 29, 2016
چمن (92نیوز) پاک افغان سرحدی علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔ پاکستانی و افغان حکام کے مابین ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ چمن میں باب دوستی کو بند ہوئے آج بارہواں روز ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کا نقصان لاکھوں سے اب کروڑوں روپے میں پہنچ چکا ہے۔ باب دوستی کی بندش سے سیکڑوں مال بردار ٹرک سرحد پر کھڑے ہیں جن پر اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر تجارتی سامان لدا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بارہ روز میں ہونے والے نقصان ناقابل برداشت ہے۔ دونوں ممالک کو چاہیے کہ مذاکرات کے ذریعے یہ مسئلہ جلد از جلد حل کریں تاکہ تجارتی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔ دوسری جانب افغانستان سے پاکستان علاج معالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔