Friday, April 26, 2024

باب خیبر سے صوابی تک جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا

باب خیبر سے صوابی تک  جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا
September 26, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ اور امن کا پیغام عام کرنے  کے لئے باب خیبر سے صوابی تک  جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، محکمہ سیاحت کے زیراہتمام ریلی کے شرکا پشاور، نوشہرہ اور مردان سے ہوتے ہوئے صوابی پہنچے۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کےلئے محکمہ سیاحت نے قبائلی ضلع خیبرکے تاریخی باب خیبر سے جیپ ریلی کا اہتمام کیا، جمرود سے شروع ہونے والی ریلی میں پچاس سے زائد گاڑیاں شریک تھیں۔ ٹورازم ریلی کے شرکاء کا مختلف مقامات پرپرجوش خیرمقدم کیا گیا، ریلی کے شرکاء پشاور،نوشہرہ اور مردان سے ہوتے ہوئے صوابی پہنچے اور پیغام دیا کہ خیبرپختونخوا پرامن اور سیاحت کےلئے بہترین علاقہ ہے۔ ریلی کے اختتام پر محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی سجائی گئی تقریب میں ریلی کے شرکاء کو انعامات دیئے گئے اور سیاحت کے فروغ کےلئے ان کے کردار کو سراہا۔