Friday, April 26, 2024

بااثرافراد نے معذور کی تین کینال اراضی پر قبضہ کرلیا

بااثرافراد نے معذور کی تین کینال اراضی پر قبضہ کرلیا
June 25, 2019
رحیم یار خان ( 92 نیوز) حکومت کی تبدیلی کے باوجود پنجاب میں تبدیلی نہیں آئی ، بااثرافراد نے معذور شخص کی 3 کینال اراضی پر قبضہ کرلیا۔ پنجاب میں حکومت تبدیل ہوگئی لیکن نظام تبدیل نہ ہوسکا، بااثر افراد پر آج بھی دولت اور طاقت کا بھوت سوار ہے، رحیم یار خان ظفر آباد کا رہائشی دو بیویوں کا خاوند اور چودہ بچوں کا معذور والد بااثر افراد کے ظلم و ستم کا شکار ہوگیا، معذور شخص کی تین کینال زمین پر قبضہ جمالیا۔ پیریں ڈٹہ کہتا ہے انہوں ڈی پی او رحیم ریاں خان کو بھی درخواست دی اور مقدمہ بھی درج کروایا لیکن انصاف نہیں ملا، بااثر افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ معذور شخص لکڑیوں کا کاروبار کرکے گھر کی کفالت کررہا ہے، متاثرہ فیملی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ ہماری زمین واگزار کروائی جائے۔