Saturday, April 20, 2024

بائیکاٹ ڈالر مہم کے اثرات، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کمی ‏

بائیکاٹ ڈالر مہم کے اثرات، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کمی ‏
May 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی بائیکاٹ ڈالر مہم کے اثرات سامنے آنے لگے ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کمی  آگئی ، ڈالر 151 روپے پچاس پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا ادھر اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی آگئی ۔ 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس اضافے کیساتھ 34 ہزار چھ سو کی سطح عبور کرگی۔ نائنٹی ٹو نیوز کی بائیکاٹ ڈالر مہم پر ملک بھر کے شہریوں نے لبیک کہتے ہوئے ڈالر بیچنے کےلیے کرنسی ایکس چینجز کا رخ کرلیا۔ اسلام آباد،کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں شہری دھڑا دھڑ غیر ملکی کرنسی بیچ کر روپیہ خرید رہے ہیں۔ ڈالر بیچنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملکی کرنسی کو اس وقت قوم کی ضرورت ہے،معیشت کی بحالی کے اپنا کردارادا کریں گے۔ کرنسی ایکس چینجزکا کہنا ہے کہ 92 نیوز کی طرف سے مہم شروع کرنے کے بعد ڈالر بیچنے والوں کی تعداد میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ہوگیا۔