Friday, May 10, 2024

بائیڈن انتظامیہ میں ہندو انتہا پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، امریکی صدر کا مودی کو واضح پیغام

بائیڈن انتظامیہ میں ہندو انتہا پسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، امریکی صدر کا مودی کو واضح پیغام
January 23, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) بائیڈن انتظامیہ میں ہندو انتہاپسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، امریکی صدرجوبائیڈن نے مودی کو واضح پیغام دے دیا۔ صدر بائیڈن نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے تعلق رکھنے والے امریکی نثراد بھارتیوں کو اپنی انتظامیہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں دیا۔

بائیڈن نے اپنی انتظامیہ میں 20 بھارتیوں کو رکھا ہے جو سب کے سب مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ہیں، سونل شاہ اور امیت جانی اوبامہ انتظامیہ میں موجود تھے لیکن آر ایس ایس سے تعلق کی وجہ سے جوبائیڈن نے ان دونوں کو اپنی انتظامیہ میں نہیں رکھا۔

بائیڈن نے عذرا ضیا کو اہم پوزیشن دی ہے جو شہریت کے متنازعہ قانون اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی وجہ سے مودی کی شدید ناقد ہیں انہوں امریکہ میں مودی کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں بھی شرکت کی تھی۔

دفاعی تجزیہ کار نعیم خالد لودھی کا 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے بھارتی انتہاپسندی کو اپنے آپ کو دور کرنے کا عندیہ دیا ہے جو خوش آئند ہے ،امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی اس پالیسی پر قائم رہیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سونل شا نے بائیڈن کی یونٹی ٹاسک فورس میں اپنی خدمات سرانجام دیں ہیں،جو امیت جانی مودی اور بی جے پی کی انتہا پسند قیادت سے تعلق رکھتا ہے۔