Friday, May 3, 2024

بائیوگرافی فلم ”سلی“ 7کروڑ 5لاکھ ڈالر کما کر بدستور امریکی باکس آفس پر سرفہرست

بائیوگرافی فلم ”سلی“ 7کروڑ 5لاکھ ڈالر کما کر بدستور امریکی باکس آفس پر سرفہرست
September 19, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ بائیو گرافی اور ڈرامہ فلم ”سلی“ کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ ریلیز کے بعد ”سلی“ دوسرے ہفتے مزید دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر امریکی باکس آفس میں ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہے۔ نئی ریلیز ہونے والی ہارر فلم ”بلیئر وچ“ توقعات پر پورا نہ اتری اور پہلے ہفتے صرف چھیانوے لاکھ ڈالر کما سکی لیکن باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ کامیڈی فلم ”بریجٹ جونز بے بی“ ریلیز کے پہلے ہفتے بیاسی لاکھ ڈالر بزنس کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔ بائیو گرافی، ڈرامہ اور تھرلر فلم ”سنوڈن‘ ‘ 80 لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ ہارر فلم ”ڈونٹ بریتھ“ مزید چھپن لاکھ ڈالر کما کر پانچویں نمبر پر رہی۔