Sunday, May 12, 2024

بائیس کروڑ پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے، گورنر پنجاب

بائیس کروڑ پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے، گورنر پنجاب
November 11, 2020

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پارٹی وکلاء نے ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر سرور کا کہنا تھا کہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ  ہربات میں کیڑے نکالنا سیاسی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، افرتفری اور نا امیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہئے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ  پاکستان کی مضبوطی کیلئے تمام اداروں کی مضبوطی ضروری ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے، گلگت بلتستان کے عوام کا فیصلہ بھی تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔